پاکستانی میڈیا نے دنیا کو بتایا

پاکستانی میڈیا نے دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں،فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے جس نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے بعد سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا۔
ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب کے بعد فیلڈ مارشل نے اعزاز لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے بات چیت کی۔
انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا پلرہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
قبل ازیں ایوان صدر میں فیلڈ مارشل کو اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملہ: سربراہ پاسداران انقلاب میجر جنرل حسین سلامی شہید