ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے پولیس چوکی فتح خیل پر شدت پسندوں کا حملہ رات گئے ہوا، اس حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت عسکریت پسند بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بڑی تعداد میں موجود تھے، ایسے میں آر پی او سجاد خان ،ڈی پی او سلیم عباس کلاچی، ایس پی سی ٹی ڈی بھی آپریشن کی قیادت کرنے پہنچ گئے۔
پولیس ذرائع کے کا کہنا ہے کہ تمام پولیس سٹیشن اور چوکیات کو شدت پسندوں کو بھاگنے سے روکنے کے لئے الرٹ کر دیا، تاہم شدت پسندوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ بالآخر پولیس نے پسپا کر دیا۔
