ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہےکہ خطے میں دہشتگردی پاک بھارت دیرینہ مسائل کی وجہ سے ہو رہی ہے، پاکستان اور بھارت مکمل جنگ شروع ہونے کے قریب تھے لیکن امریکی مداخلت کی وجہ سے جنگ بندی ہو گئی ، جو کہ خوش آئند ہے.
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان اب جنگ بندی ہے، امریکا کی بروقت مداخلت کی وجہ سے پاک بھارت جنگ بروقت رک گئی، جو خوش آئند ہے، تاہم خطے میں دہشتگردی پاک بھارت دیرینہ مسائل کی وجہ سے ہو رہی ہے.
ٹیمی بروس نے کہا کہ جنگ بندی سے طویل المدتی مسائل کے حل ہونے کی صلاحیت واپس آگئی، اچھی خبر یہ ہے کہ دوسرے خطوں کے برعکس جنگ بندی کاعہد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں متاثرین تک امداد پہنچے، ایران کے ساتھ مذاکرات کا پانچواں دور ہو رہا ہے، ہم سمجھتے ہیں ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
