ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی طلبہ پر ہارورڈ یونیورسٹی کے دروازے بند کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور اقدام کر کے بین الاقوامی طلبہ پر ہارورڈ یونیورسٹی کے دروازے بند کر دیئے، اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی نے یونیورسٹی کو خط لکھ کر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام سے آگاہ کر دیا، امریکی صدر کا یہ اقدام ہوم لینڈ سکیورٹی کی یونیورسٹی میں جاری تفتیش کیلئے کیا جا گیا ہے۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس پر ہارورڈ یونیورسٹی کے دروازے بند کر دیئے اور یہ تب تک بند رہیں گے جن تک تفتیش کا عمل مکمل نہ ہو جائے، اور تب تک زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کو ٹرانسفر بھی نہیں کیا جا سکتا.
