5edb21acbe43b

پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں کمی کا بڑا اعلان

اسلام آباد: ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے اپنے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی نے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے یک طرفہ کرائے 12 ہزار روپے بشمول ٹیکس کردیا ہے، اندرون ملک جانے والی پروازوں پر کم از کم یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے ہوگا۔ مسافروں کی سہولت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی