تربیلا ڈیم مارچ میں ڈیڈ لیول

تربیلا ڈیم مارچ میں ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا، وزارت آبی وسائل

ویب ڈیسک: وزارت آبی وسائل نے تصدیق کی ہے کہ تربیلا ڈیم مارچ میں ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا، جس کی وجہ سے ہائیڈرو پاور کی پیداوار 1100 میگاواٹ تک گر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم 20 مارچ 2025ء کو اپنی کم سے کم آپریٹنگ سطح یعنی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ہائیڈرو پاور کی پیداوار 1100 میگاواٹ تک گر گئی ہے۔ اس صورتحال کی بنیادی وجہ ملک بھر میں خشک موسم سرما ، بارشوں اور برفباری میں نمایاں کمی بتائی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق دریائے سندھ کے نظام میں پانی کی کمی کی وجہ سے تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا تھا جس سے نہ صرف بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی بلکہ زراعت اور پینے کے پانی کی فراہمی پر بھی دباؤ بڑھ گیا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے مارچ 2025ء میں ہونے والے اجلاس میں اپریل کیلئے آبپاشی کی فراہمی میں 43فیصد کمی کی منظوری دی جبکہ رواں ماہ جائزہ اجلاس طلب کیا تھا۔
اپریل میں تربیلا ڈیم میں ایک لاکھ ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے جبکہ ڈیم میں داخل ہونے والا پانی 32ہزار کیوسک اور ارسا کی طرف سے جاری کردہ 25ہزار کیوسک تھا۔

مزید پڑھیں:  یمن نے اسرائیل اور امریکا کیخلاف جنگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا