گرمی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پشاور اور ڈیرہ میں رواں ماہ گرمی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک: حالیہ شدید گرم موسم میں پشاور اور ڈیرہ میں رواں ماہ گرمی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے جہاں لوگ متاثر ہو رہے ہیں وہیں پہاڑی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی جنم لینے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں شدید گرمی کی لہر نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ دس سال میں مئی کے مہینے کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
جمعرات کے روز صوبے میں سب سے زیادہ گرمی ڈیرہ اسماعیل خان میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، گرمی کی شدت سے لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں اور بازاروں اور کاروباری مراکز کی رونقیں ماند پڑگئی ہیں، ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کے کیسوں میں نمایاں اضافہ رپورٹ ہواہے، گرمی کی وجہ سے پرندے اورمویشی بھی بے حال نظر آئے شہری علاقوں میں پرندوں کے گر کر مرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے ، مسلسل گرمی کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں کنویں بھی خشک ہو گئے ہیںمحکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر اگلے 3 سے 4 دن تک جاری رہے گی،ڈاکٹرز نے دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک عوام کو گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر نے ،کثرت سے پانی پینے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہننے کا کا مشورہ دیا ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب گرمی سے نمٹنے کیلئے ابھی تک کوئی ہنگامی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ حالیہ شدید گرم موسم میں پشاور اور ڈیرہ میں رواں ماہ گرمی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے جہاں لوگ متاثر ہو رہے ہیں وہیں پہاڑی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی جنم لینے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کاخوراک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر حملہ ،مزید47 شہید