ویب ڈیسک: آسٹریلوی ریاست میں سیلاب سے تباہی مچ گئی ہے، جس سے جہاں 2افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہیں متعدد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ریاست میں سیلاب سے پیش آنے والے واقعات میں 2 افراد جان سے گئے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں جس کے بعد اسے آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ نیو ساتھ ویلز میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث 50 ہزار کے قریب افراد کو انخلا کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 2 ہزار ایمرجنسی ورکرز شہریوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔
اس کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 2 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ سیلابی صورتحال کی وجہ سے 100 کے قریب سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور متعدد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ علاقے میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ریاست میں سیلاب سے تباہی مچ گئی ہے، جس سے جہاں 2افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہیں متعدد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔
