ویب ڈیسک: گرمی کی شدت میں اضافہ سے پشاور میں 3نشئی جاں بحق، شدید گرمی سے سڑکیں سنسان، اور کاروباری معاملات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ سے پشاور میں 3 نشئی جان بحق ہو گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 3افراد کی نعشیں حیات آباد، گلبہار اور بڈھ بیرکے علاقوں سے ملی ہیں، جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔
گزشتہ روز تھانہ حیات آباد کی حدود کارخانو چوک سے ایک نشئی کی لاوارث لاش ملی ہے، جسے پولیس کی نگرانی میں پوسٹمارٹم کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کیا گیا، اور بعد ازاں رحمان بابا قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
اس سے قبل شیخان کے علاقے سے نوجوان کی لاش ملی تھی جس کے بدن پر کسی قسم کے ظاہری تشدد یا فائرنگ کے نشانات اورشناختی دستاویزات نہیں تھیں، اسی طرح تھانہ گلبہار کی حدود گلبہار پل کے نیچے سے ایک نشئی کی لاش ملی تھی۔
