میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں

” میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں "، شہداء و غازیوں کے اعزاز میں گانا ریلیز

ویب ڈیسک: معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں گانا ریلیز کر دیا گیا ہے جس کے بول ” میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں ” ہیں یہ گانا آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے، اس شاندار نغمہ کے دل سوز بول ” میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں” اور اسے گلوکاروں نے اپنی خوبصورت و سحر انگیز آوازوں میں گا کر سماں باندھ دیا۔
نغمہ میں افواجِ پاکستان اور سولینز کی قیمتی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداءِ معرکہِ حق کو سر کا جھومر قرار دیا اور کہا کہ یہ انہی شہداء و غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اللہ نے اس سرزمین پاک کو فتح و کامرانی سے سرفراز فرمایا۔
آئی ایس پی آر کے اس نغمہ نے 1965 کے اُس جنگی ماحول کی یاد کو دوبارہ تازہ کر دیا جب پوری قوم نے مل کر افواجِ پاکستان کا ساتھ دیا اور بھارت کو دھول چٹائی تھی، بھارت یہ جان لے کہ رات کی تاریکی میں چھپ کر بزدل فوجیں وار کیا کرتی ہیں جب کہ بہادر قومیں اور انکی افواج بتا کر میدانِ جنگ میں اترتی ہیں۔ یاد رہے کہ اس نغمہ نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا 2070ارب روپے کا ممکنہ بجٹ 13جون کو پیش کیا جائَے گا