مودی جی بھاشن دینا بند کریں

مودی جی بھاشن دینا بند کریں، راہول گاندھی نے 3 سوال رکھ دیئے

ویب ڈیسک: بھارتی رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف جنگ کا کیا نتیجہ نکلا، مودی جی بھاشن دینا بند کریں، اور میرے تین سوالوں کے حواب دیں۔
بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی بھاشن دینا بند کریں، ان کھوکھلی تقریروں سے کچھ نہیں بننے والا۔
راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مودی پر زور دیا کہ وہ انہیں تین سوالوں کے جواب دے دیں۔ ان کا پہلا سوال یہ تھا کہ آپ نے پاکستان کے دہشتگردی پر بیان پر یقین کیوں کیا؟
ان کا دوسرا سوال تھا کہ آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟ اور نمبر 3 آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے کیوں کھولتا ہے؟ راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر سے رابطہ ،طاقت کا استعمال نہ کرنے پر زور