ویب ڈیسک: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے ہیڈکوارٹر کے باہر مشکوک گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں، یہ فائرنگ سیکورٹی اہلکار کی جانب سے کی ئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق خاتون اپنی گاڑی لے کر داخلی دروازے تک پہنچیں اور سکیورٹی عملے کی جانب سے روکے جانے پر رکنے سے انکار کر دیا۔ واقعے کے بعد خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ زخم جان لیوا نہیں ہے۔
سی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے ہیڈکوارٹر کے باہر ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ مین گیٹ تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے، اور مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
