ویب ڈیسک: موسمیاتی تبدیلی رنگ دکھانے لگی ہے، ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، اس دوران سب سے زیادہ سبی میں پارہ 52، پشاور میں 48 ڈگری چھو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی، سبی میں پارہ 52 اور دادو میں 51 ڈگری کو چھو گیا، سکھر 49،ملتان، پشاور 48، لاہور اور فیصل آباد میں 45 ڈگری رہا، اسلام آباد 42،کوئٹہ 41، گلگت بلتستان 40، کراچی میں 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی، شدید گرمی کی لہر 24 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
