ویب ڈیسک: مودی سرکار پاکستان سے شکست کا بدلہ معصوم کشمیری عوام سے لینے لگی ، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم عوام پر ظلم و جبر کی انتہا کردی، بھارتی قابض فورسز کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کشتواڑ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو ضلع کشتواڑ کے علاقے سنگھ پورہ، چھترُو میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، بھارتی فوج نے علاقے کو غیر قانونی طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری طرف بھارتی فوج معصوم آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، حقِ خود ارادیت کے حامی نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، آزادی پسند اور امن دوست کشمیریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری۔
