ویب ڈیسک: ضلع مردان میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کیلئے ٹیمین تشکل دینے سمیت تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ڈی سی مردان کہ دفتر میں مہم کے حوالے سے اجلاس کے بعد ڈی سی مردان نے بچی کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، ڈی پی او، ڈی ایچ او مردان نے بھی اجلاس اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی پی او مردان نے انسداد پولیو مہم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں، جبکہ سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھا گیا ہے، اسی لئے 2103 سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے۔
ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں 1882 ٹیمں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، ڈی سی مردان نے کہا کہ بپلک مقامات پر بھی پولیو ٹیموں کو تشکیل دیا جائَ گا۔
ڈی ایچ او نے کہا کہ 2014سے تاحال کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، مردان فری پولیو شہر ہے اور ان کی خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کرینگے۔
