ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں چلتی گاڑی پر فائرنگ واقعہ کے دوران دوافراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلع لکی مروت کے گاؤں اباخیل میں ملزمان کی جانب سے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس سے دوافراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ گاڑی گاؤں اباخیل سے لکی مروت شہر جارہی تھی ، اس دوران اسے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشوں سمیت ایک زخمی کو سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ فائرنگ سے امانت خان اور فرحان خان جاں بحق جبکہ فواد خان زخمی ہوئے ہیں۔
