منشیات سپلائی میں ملوث 5ملزمان گرفتار

پشاور: گلبہار پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی میں ملوث 5ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں گلبہار پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی میں ملوث 5ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 370بوتل شراب، 6 کلو گرام چرس برامد کر لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران شراب سپلائی میں استعمال موٹرکار، رکشہ اور سکوٹی بھی قبضہ میں لے لی گئی، جبکہ ملزمان شہر بھر سمیت رہائشی اور نواحی علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھے۔
ایس پی فقیر آباد کے مطابق یہ کامیاب کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر عمل میں لائی گی، ملزم پہلے منشیات کو گاڑی کے ذرئعے سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ ایس پی فقیر آباد محمد ارشد خان نے کہا کہ چھاپہ زنی کے دوران مزید چار ملزمان نادر، ودود، شایان اور عمیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری ،شرح سود 11فیصد پر برقرار