اراضِی تنازعہ پر فائرنگ سے چچا

ٹانک: اراضِی تنازعہ پر فائرنگ سے چچا بھتیجا جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں اراضِی تنازعہ پر فائرنگ سے چچا بھتیجا جاں بحق ہو گئے، واقعات کے مطابق ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود نعمت خیل کلئ میں چچا اور بھتیجا کے درمیان زمینی تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چچا بھتیجا میں ہونیوالی اس فائرنگ سے دونوں جاں بحق ہو گئے، ریسکیو 1122 نے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں سے پوسٹمارٹم کے بعد دونوں لاشوں کو گھر روانہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایف سی کا ریکوڈک میں مزید 400ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان