جوانوں کے درمیان فرضی مشقیں

نوشہرہ: پاک آرمی اور ریسکیو جوانوں کے درمیان فرضی مشقیں جاری

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں پاک آرمی اور ریسکیو جوانوں کے درمیان فرضی مشقیں جاری رہیں، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دریائے کابل میں اکوڑہ خٹک کے مقام پر پاک آرمی اور ریسکیو کے غوطہ خوروں کے درمیان واٹر ریسکیوں مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔
فرضی مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور پھر انکو محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ان مشقوں سے ڈوبنے والے افراد کو نکالنے، اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینا بھِ ان مشقوں کا مرکزی مقصد تھا۔
اس دوران ریسکیو نوشہرہ کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپ میں رجسٹریشن کیمپ، میڈیکل کیمپ، انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور سیلاب میں استعمال ہونے والے سامان رکھے گئے تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نوشہرہ ملک اشفاق حسین نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان ہمہ وقت پورے جوش و جذبے کیساتھ ہر وقت سیلاب جیسی آفات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہیں ۔علاوہ ازیں ایسے مشقوں کی انعقاد سے دونوں اداروں کے واٹر ریسکیو ٹیموں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔=

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال