خاتون غیرت کے نام پر قتل

پشاور: خاتون غیرت کے نام پر قتل، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

ویب ڈیسک: پشاور کے مضافاتی علاقے تھانہ متنی کی حدود میں خاتون غیرت کے نام پر قتل کر دی گئیں، جبکہ اس موقع پر فائرنگ کر کے ایک مرد کو بھی قتل کر دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور ملزم نور احمد کو اسلحہ آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، اس کیس کے حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نور احمد نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور اس کیساتھ غیر مرد کو نشانہ بنایا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نے واقعہ کو غیرت کا شاخسانہ قرار دیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پرسالانہ شندور فیسٹیول کا آغاز ہوگیا