پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز

پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز کی سیکورٹی کیلئے پلان تیار

ویب ڈیسک: پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز کی سیکورٹی کیلئے پلان تیار، سیریز کی سیکورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، سیریز کی سیکورٹی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے حوالے کرنے منظوری دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تحت 3میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا پہلا میچ 28مئی کو رکھا گیا ہے، شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ 30مئی جبکہ آخری اور فائنل میچ اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کا اعلان، منافع خوروں کی چاندی