ویب ڈیسک: دیرلوئر کے جنگلات میں لگی آگ سے کئی کلومیٹر رقبہ متاثر ہو گیا، آگ کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ییہ آگ پھیل رہی ہے، جس سے آگ نے خطرناک صورت اختیار کر لی۔
آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث بلند شعلے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں، دیرلوئر کے جنگلات میں لگی آگ سے کئی کلومیٹر رقبہ متاثر ہو گیا۔
ریسکیو ادارے، محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف، سول ڈیفنس اور مقامی رضاکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور شدید گرمی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پہاڑوں میں آگ لگنے کے 20 سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
