پیرول پر عمران خان رہائی کی

پیرول پر عمران خان رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری، سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: پیرول پر عمران خان رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی گئی ہے، تحریری فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ آرڈر لکھواتے وقت کچھ حقائق سامنے آئے ہیں، ان پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں، کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سٹیو سمتھ لارڈز میں زیادہ رنز بنا کر پہلے غیرملکی کرکٹر بن گئے