پشاور میں تخریب کاری کا بڑا

پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بارودی مواد برآمد کر لیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کر لیں۔
ذرائع کے مطابق ریگی ماڈل ٹاؤن میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کر لیں، زیر زمین پلاسٹک ڈرم میں بارودی مواد اور ایک اور ڈرم میں مختلف اقسام کی تیار شدہ آئی ای ڈیز چھپائی گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تمام بارودی مواد بمعہ آئی ای ڈیز برآمد کر لیں۔

مزید پڑھیں:  نئی شرح سود کا اعلان مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں کیا جائیگا