79 کروڑ مالیت کی 794 کنال

79 کروڑ مالیت کی 794 کنال اراضی کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے 79 کروڑ مالیت کی 794 کنال اراضی کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو اہلکار گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ضلع چارسدہ کے رہائشی نے شکایت کی کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی جس کی مالیت 79 کروڑ روپے بنتی ہے جعلی انتقالات کے ذریعے دوسرے شخص کے نام منتقل کی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی انکوائری میں ریکارڈ کے جانچ پڑتال میں مذکورہ انتقالات جعلی ثابت ہوئے، اس پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے جعلی انتقالات میں ملوث محکمہ ریونیو کے اہلکاروں قانون گو شیرولی، پٹواری فواد باچہ اور اقبال کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔

مزید پڑھیں:  ایران اسرائیل جنگ: پاکستان سے روس جانے والی ٹرین کی روانگی منسوخ