مہمند لکڑو میلہ میں مال مویشی

مہمند لکڑو میلہ میں مال مویشی کے ریٹ دوگنا، خریدار خوار ہونے لگے

ویب ڈیسک: مہمند لکڑو میلہ میں مال مویشی کے ریٹ دوگنا ہو گئے، جبکہ عید قربان قریب آتے ہی خریدار جانور خریداری کیلئے خوار ہونے لگے۔
خریداروں نے کہا ہے کہ مہمند لکڑو میلہ میں مال مویشی کے ریٹ دوگنا ہوگئے ہیں، میلہ میں بغیر ٹیکس مال مویشی کی خریداری جاری ہے، اس کے باوجود ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔
گاہکوں نے مزید بتایا کہ مامد گٹ میں مال مویشی کے ٹیکس خفیہ انداز میں وصول کئے جاتے ہیں، ٹی ایم اے غیر قانونی ٹیکس کا سلسلہ فوری بند کرے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ بیمار جانوروں کیلئے ٹیکے لگوانے کا فوری بندوبست کرائے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں شدید بارشیں، فصلیں تباہ، سڑکیں زیرآب آ گئیں