محکمہ سوئی گیس نے بل پر

مانسہرہ: محکمہ سوئی گیس نے بل پر میٹر کی بجائے کتے کی تصویر بھیج دی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں محکمہ سوئی گیس کا انوکھا کارنامہ، گیس بل پر میٹر کی بجائے کتے کی تصویر بھیج دی، محکمہ سوئی گیس نے بل پر میٹر کی بجائے کتے کی تصویر دے دی۔
سوئی گیس کے میٹر ریڈر نے کتے کے ڈر سے دور سے ہی میٹر کی تصویر کھینچ لی، اور گاؤں پوٹھہ کے رہائشی محبوب ولد تاج کے سوئی گیس بل پر کتے کی تصویر چھپ کر آ گئی۔
سوئی گیس بل پر کتے کی تصویر دیکھ کر شہریوں کا ہنسی مذاق اور محکمہ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں نے محکمہ سوئی گیس پر تنقید کے نشتر برسا دیئے، جبکہ کچھ حلقوں نے میٹر ریڈر کے عمل کو درست حفاظتی اقدام قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، خواجہ آصف