سٹیٹ بینک 28مئی کو چھٹی

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 28مئی کو چھٹی کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی یوم تکبیر کی مناسبت سے28مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025 بروز بدھ کو یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہو گی ۔
28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جب کہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور: سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام کاگ فیسٹیول کا انعقاد