پاکستانی فضائی حدود کی بندش

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

وب ڈیسک: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ۔
ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی۔
بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے جبکہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔
بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد 23مئی تک فضائی حدود بند کی گئی تھی جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئندہ مالی سال ضم اضلاع میں ٹیکس نفاذ کا فیصلہ