فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ

فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: عطا اللہ تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مودی کا خطاب شکست سے بچنے کے لیے فیس سیونگ ہے{ہم فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
خضدار میں سکول بس حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کے بعد عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں نے ایک بار پھر قربانی دی، والدین اپنا سب کچھ وطن پر قربان کیلئے لیے تیار ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکمت عملی بن رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں،ادارے مل کر بلوچستان میں امن قائم کریں گے، قوم متحد ہے، دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کلبھوشن کا پکڑا جانا ثبوت ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، مودی کا خطاب شکست سے بچنے کے لیے فیس سیونگ ہے، پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ایسے قوانین بنائے جائیں کہ دہشتگردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بچ نہ سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی پراکسیز کیذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا عزم ہے کہ بلوچستان امن کا گہوارہ بنے، دہشت گردوں کا پورے عزم کے ساتھ قلع قمع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل امریکہ کو جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے،ایرانی سفیر