پاکستان نیوی وار کالج کانووکیشن

پاکستان نیوی وار کالج کا 54واں کانووکیشن، افسروں کو ڈگریاں تفویض

ویب ڈیسک: پاکستان نیوی وار کالج کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا جس میں 118افسروں کو ڈگریاں تفویض کردی گئیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، فارغ التحصیل افسروں میں دوست ممالک کے 44 افسر بھی شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نیول چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں، تقریب میں اعلی عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  اسلحہ و شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل