وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ

وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان جائیں گے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف رواں کے اواخر میں برادر ملک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر جائیں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25سے 30مئی کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
کہ دورے میں وزیراعظم ان ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ ان ممالک کی قیادت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام امور پر جامع بات چیت کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ان برادر ممالک کی جانب سے حالیہ بھارت کے ساتھ بحران کے دوران پاکستان کی حمایت پر دلی اظہار تشکر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف 29 تا 30 مئی کو دوشنبہ تاجکستان میں بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ایران کا موساد ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس پر میزائل حملہ