لاہور قلندرز فائنل میں

لاہور قلندرزنے اسلام آباد کو ہرا کر پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنا لی

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل 10) میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے کیا تاہم ابتدا میں ہی فخر 12 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے بالترتیب 50 اور 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کوشل پریرا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ کوشل پریرا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قلندرز کے ٹمال ملز نے تین اور سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی ،مریم نواز