ویب ڈیسک: بانی چیئرمین عمران خان کیلئے بیک ڈور خاموش رابطوں میں تیزی آتی جا رہی ہے، اس دوران پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز کی دوبارہ پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی رہائی کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے چند ماہ قبل اسلام آباد کے دورے کے دوران ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ ساتھ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ یہ گروپ اس وقت دوبارہ سے لاہور میں موجود ہے، تاہم وفد کی اب تک عمران خان سے ملاقات نہیں کرائِی جا سکی ہے، اس وفد کیلئے آئندہ ہفتے کے دوران ہونے والے رابطوں کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دورے پی ٹی آئی کے حامیوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے قانونی اور سیاسی معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
