امریکہ نے شام پر عائد پابندیاں

نئے دور کا آغاز: امریکہ نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں

ویب ڈیسک: امریکہ نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکہ نے پابندیوں کے اٹھانے کا دورانیہ 180 دن ہوگا، یعنی امریکہ نے 180 دن کیلئے شام پر عائد پابندیوں میں چھوٹ دی ہے، پابندیاں اٹھانا امریکا اور شام کے تعلقات بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کو مستحکم ملک بننے کیلئے کام جاری رکھنا چاہیے، امریکی اقدامات شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کریں گے، یہ اسی بات کی دلیل ہے کہ امریکہ نے پابندیاں اٹھا لیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سرمایا کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد پٔابندیوں کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔ یہ ملاقات 25 سالوں بعد شام اور امریکی سربراہان مملکت کی اس طرح کی پہلی ملاقات تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبرپختونخوا اپوزیشن اراکین گورنر ہاؤس پہنچ گئے، آئینی تجاویز پر غوروخوض