برطانیہ میں سیاسی پناہ کے طلبگاروں

برطانیہ میں سیاسی پناہ کے طلبگاروں میں پاکستانی سرفہرست

ویب ڈیسک: برطانیہ میں سیاسی پناہ کے طلبگاروں میں پاکستانی سرفہرست ہے، برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد11 ہزار 48 تھی اور مارچ 2025 میں ختم ہونے والے برس میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔
برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24-2023 میں پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر تیسرا تھا، اس کے علاوہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندر عبور کرکے برطانیہ آکر سیاسی پناہ طلب کرنے والوں کو تناسب 33 فیصد رہا۔
برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مارچ میں ختم ہونے والے برس میں پناہ طلب کرنے والوں میں دوسرا نمبرافغانیوں کا رہا۔ ان کی تعداد 8 ہزار 69 تھی۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ کے طلبگاروں میں پاکستانی سرفہرست ہے.

مزید پڑھیں:  مودی کی ڈھٹائی، پاک بھارت تنازعے پر امریکی ثالثی مسترد کردی