ویب ڈیسک: ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبہ کے داخلے بند کرنے کے حوالے سے امریکی عدالت نے ایک بار پھر حکومتی حکم نامہ روک دیا۔ ا س سے قبل بھی امریکی سپریم کورٹ نے حکومتی اعلامیہ کے آگے لکیر کھینچ لی تھی۔
ذرائع کے مطابق امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبہ کے داخلے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو عارضی طور پر روکا ہے، گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے کا اختیار منسوخ کر دیا تھا۔
امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوم نے یونیورسٹی کو خط میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اقدام ہوم لینڈ سکیورٹی کی یونیورسٹی میں جاری تفتیش کے لیے کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ہارورڈ یونیورسٹی نے اس اقدام کو ’غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا اور کہا تھا کہ اس سے ادارے اور پورے ملک کو ’سنگین نقصان‘ پہنچے گا۔
