بی آر ٹی فیز2 منصوبہ شروع

بجٹ 2025: بی آر ٹی فیز2 منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، مزید بسیں خریدی جائینگی

ویب ڈیسک: اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی فیز2 منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی فیز2 منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس منصوبے کے تحت رنگ روڈ پشاور اور دلہ زاک روڈ پر خصوصی روڈ بنائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے اس میگا منصوبے کے لئے چین سے مزید50 بسیں خریدنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے، بی ارٹی فیز ون کے منصوبے میں تاحال دو اہم عمارات کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ہے،تاہم اس نئے منصوبے پر 20ارب روپے تک لاگت آئے گی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی