ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور کے کوٹلہ محسن خان میں گھر کی چھت گر گئی، اس واقعہ میں ایک شخص دب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹلہ محسن خان میں گھر کی چھت گر گئی، جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران ابتدائی طور پر ملبے کے نیچے 1 شخص دب گیا، جسے امدادی کارروائیوں کے دوران نکال لیا گیا۔
ریسکیو1122 ذرائع نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے سے فرقان نامی 38 سالہ شخص کو ملبے سے نکال لیا، اور ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
