ویب ڈیسک: سرکاری جامعات میں تمام کلیدی انتظامی عہدوں پر فوری تقرری کی ہدایات جاری، عہدوں پر بروقت تقرری اداروں کے تسلسل، موثر انتظام اور اعلیٰ تعلیم کے مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور ڈائریکٹرز کو رجسٹرار کے علاوہ دیگر تمام کلیدی انتظامی عہدوں پر فوری تقرری کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامی افسران جامعات کے ہموار نظام، بہتر گورننس اور تعلیمی سالمیت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان عہدوں پر بروقت تقرری اداروں کے تسلسل، موثر انتظام اور اعلیٰ تعلیم کے مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے آئینی درخواست میں جامعات میں خالی انتظامی عہدوں پر فوری تقرری کی اہمیت پر زور دیا ہے عدالت کے متعلقہ حکم نامے کو خط کے ساتھ منسلک بھی کیا گیا ہے۔
محکمہ اعلی تعلیم نے تمام جامعات سے کہا ہے کہ وہ رجسٹرار کے عہدے کو چھوڑ کر دیگر تمام کلیدی انتظامی عہدوں پر تقرری کا عمل فوری شروع کریں۔ رجسٹرار کے تقرری کے قوانین فی الحال زیر غور ہیں۔ تقرریاں متعلقہ قانونی دفعات، اداراتی قوانین اور میرٹ کی بنیاد پر شفافیت اور مقابلے کی بنیاد پر کی جائیں۔
یاد رہے کہ سرکاری جامعات میں تمام کلیدی انتظامی عہدوں پر فوری تقرری کی ہدایات جاری، عہدوں پر بروقت تقرری اداروں کے تسلسل، موثر انتظام اور اعلیٰ تعلیم کے مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
