ڈی پورٹ افراد کے خلاف سخت

ڈی پورٹ افراد کے خلاف سخت کارروائی، پاسپورٹ منسوخی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ڈی پورٹ افراد کے خلاف سخت کارروائی، مقدمات کے اندراج اور پاسپورٹ منسوخی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارتِ داخلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی پورٹ افراد کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی پورٹ افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، اب ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  کرک میں خواتین گیس کی عدم دستیابی کیخلاف سڑکوں پر آ گئیں ، انڈس ہائی وے بند