ویب ڈیسک: ضلع مردان میں ڈپٹی کلے نہر میں 3سالہ بچی ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئی، جسے ریسکیو کی امدادی ٹیم نے بچانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق 3 سالہ صائمہ دختر خورشید کھیل کود کے دوران گھر کے نزدیک نہر میں گر کر ڈوب گئی، مقامی افراد نے بچی کو نہر سے نکال کر ریسکیو1122 گوجر گڑھی نزد برف خانہ سٹیشن منتقل کیا جہاں ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیکنیشن نے سی پی آر فراہم کرتے ہوئے سانس اور دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کی۔
کوششیں کارگر ثابت نہ ہونے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے بچی کو فوری طور پر ایم ایم سی منتقل کر دیا تاہم ڈاکٹروں نے بچی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ یاد رہے کہ مردان میںڈپٹی کلے نہر میں3سالہ بچی ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئی.
