ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا، اس سلسلے میں کی جانیوالی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کے دفتر میں مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اور اجلاس کے بعد باقاعدہ طور پر مہم کا افتتاح کردیا گیا، ڈی سی نوشہرہ نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے اجلاس اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی، پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کئے گئے ہیں، سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1200 سے زائد سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔
مہم کے دوران 1466 ٹییمں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائنگی، اس حوالے سے ڈی سی نوشہرہ نے کہا کہ بپلک مقامات پر بھی پولیو کے ٹیموں کو تشکیل کیاجائے گا، اس بار 26 مئی سے شروع ہونے والے پولیو مہم میں 312839 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔
