ویب ڈیسک: معرجہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے پر فیلڈ مارشل کی نوجوانوں اور میڈیا کی ستائش، اور انہیں فولادی دیوار قرار دیدیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئِی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں صدر پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی کے حوالے سے خطاب میں آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے پر فیلڈ مارشل کی نوجوانوں اور میڈیا کی ستائش کرنے سمیت ان کے کردار کو فولادی دیوار قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔
