ویب ڈیسک: چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صوبائی صدر خواتین ونگ پی پی پی روبینہ خالد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی گزشتہ 13 سالوں سے جو حالت ہے اس پر احتجاج کرنا چاہئے، پہلگام سے پہلے پلوامہ واقع پر بھی تمام اپوزیشن نے حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم اپ کے ساتھ ہیں، لیکن ملک کے لیے یکجہتی کے وقت ایک ٹولے نے بانی کو جیل سے نکالنے پر زور دیا۔
انہوں ںے کہا کہ پاک افواج کے بہت شکر گزار ہیں، انہوں نے سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم جشن منا رہے ہیں اور دشمن اپنا منہ چھپا رہا ہے، اس جنگ میں بہت چیزیں کھل کر سامنے آگئی ہیں، جنگ کے دوران ملک دشمن اور محبت وطن لوگوں کے چہرے سب کے سامنے واضح ہو چکے ہیں، ہمارے قائد نے کہا تھا کہ ہم سو سال لڑیں گے لیکن دشمن کے سامنے جھکیں گے نہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ ہماری فوج سرحدوں پر لڑی اور سرحدوں کی حفاظت کی، اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، پہلگام سے پہلے پلوامہ واقع پر بھی تمام اپوزیشن نے حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم اپ کے ساتھ ہیں، لیکن ملک کے لیے یکجہتی کے وقت ایک ٹولے نے بانی کو جیل سے نکالنے پر زور دیا۔
روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی گزشتہ 13 سالوں سے جو حالت ہے اس پر احتجاج کرنا چاہئے، اب اس حکومت سے جان چھڑانے کے لیے احتجاج کا وقت آگیا ہے، کرپشن کی جو داستانیں سامنے آرہی ہیں، اس نے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ ملک اور عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالے، پی ٹی آئی والوں نے نئی نسل کا اخلاق اور کردار تباہ کر کے رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی والوں کا مشن اور مقصد صرف اسلام آباد پر چڑھ دوڑنے کا ہے، اسلام آباد کمزور ہوگا تو پورا ملک کمزور ہو جائے گا۔
