252 ملزمان پر فردِ جرم عائد

جناح ہاؤس حملہ کیس میں‌ 252 ملزمان پر فردِ جرم عائد

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمر سرفراز چیمہ سمیت 252 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت 252 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں اے ٹی سی جج نے کی، جہاں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا، اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان دورانِ سماعت وفات پا چکے ہیں، جبکہ نو دیگر کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں فردِ جرم عائد ہونے کے بعد باقاعدہ ٹرائل کا آغاز متوقع ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ: پولیس نے کمسن بچی بازیاب کرا دی، 2افغان اغواکار ہلاک