قاضی میڈیکل کمپلیکس کے تہہ خانے

قاضی میڈیکل کمپلیکس کے تہہ خانے میں گیس دھماکہ، تین اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے قاضی میڈیکل کمپلیکس کے تہہ خانے میں گیس دھماکہ ہوا ہے جس سے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے تہہ خانے میں گیس سلینڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آ یا ہے، اس حوالے سے ترجمان نے بتایا ہے کہ روٹین کے مطابق آکسیجن گیس سلنڈر بھرنے کے دوران واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ آکسیجن گیس سلنڈر بھٹنے سے وہاں پر کام کرنے والے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  احمدآبادایئرپورٹ کےقریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 242 مسافر سوار تھے