ویب ڈیسک: ضلع مردان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم اس دوران امن و آمان قائم رہنے کیلئے 26 تا 30 مئی دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ضلع مردان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضلع بھر میں 26 تا 30 مئی جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 کے تحت اہم احکامات جاری کیے ہیں۔
ضلعی پولیس افسر مردان کی سفارش پر جاری کیے گئے اس حکم کے تحت ضلع بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری (ایک سے زائد افراد)، گاڑیوں میں کالے شیشوں (ٹِنٹڈ گلاسز) کے استعمال اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
