بارش وطوفان سے پنجاب میں تباہی

بارش وطوفان سے پنجاب میں تباہی، 9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: بارش وطوفان سے پنجاب میں تباہی مچ گئی، اس دوران جہاں ایک طرف 9افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، وہیں درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ اس صورتحال میں‌لاہور کی اورنج ٹرین بھی بند کر دی گئی، تاکہ حادثات سے بچا سے سکے.
تفصیلات کے مطابق بارش وطوفان سے پنجاب میں تباہی مچ گئی ہے، اس صورتحال میں 9افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ 5 بجے سے شروع ہونے والی بارش نے الگ سے تنگ جمانا شروع کر دیا ہے، 5 بجے سے تاحال اوسطا 0 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کے جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تیز آندھی اور بارش کے باعث این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت سمیت لیسکو کے 60 سے زائد گرڈ سٹیشن ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔
اس سے قبل آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت اکھڑ گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس کی دیکھا دیکھی اور حادثات سے بچنے کیلئے موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز خالی کروا لیے گئے۔ رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے، جن میں‌ 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اٹک میں آندھی و طوفان کے باعث کچے مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جب کہ گوجرانوالہ میں دیواریں اور سائن بورڈ گرنے سے خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھلے میں مسجد کی دیوار گرنے سے قمر ،عبداللہ اور ریحان ، سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ میں سائن بورڈ گرنے سے دو خواتین ، بٹرانوالی میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد، جنڈیالہ ڈھاب والا میں درخت گرنے عرفان نامی شخض زخمی ہو گیا۔
سرگودھا، جہلم اور دیگر علاقوں میں بھی بارش اور آندھی و طوفان کے باعث کافی نقصان ہوا ہے، پنجاب کے شہر سرگودھا میں اور گرد نواح میں ہونی والی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔دوسری طرف جہلم میں تیز اندھی کے باعث دیواریں اور درخت گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور10سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ: پاکستان آج سیمی فائنل میں فرانس کے مدمقابل ہوگا