وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ ایران و دیگر ممالک کے دورے پر روانہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔
بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: نیب خیبرپختونخوا کی اعظم سواتی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت